پاکستان
Time 16 جولائی ، 2020

ایکنک نے 289 ارب روپے کے 4 میگا منصوبوں کی منظوری دیدی

ایکنک اجلاس میں حیدرآبادسکھرموٹروے کے لیے 166ارب روپے اور خیبرپاس اکنامک کوریڈور کے لیے 78 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی: اعلامیہ. فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایکنک اجلاس میں 289 ارب روپے کے 4 میگا منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔

ایکنک اعلامیے کے مطابق اجلاس میں حیدرآبادسکھرموٹروے کے لیے 166ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی جب کہ ہوشاب، آواران، خصدار (ایم 8) کے لیے 26 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سوات موٹر وے فیز 2 کے لیے فیڈرل پی ایس ڈی پی سے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ایکنک اجلاس میں خیبرپاس اکنامک کوریڈورکی بھی منظوری دی گئی جس کی لاگت 78 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :