17 جولائی ، 2020
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف توہین عدالت ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایک کیس کی سماعت کے دوران سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کی جانب سے ججز کے حوالے سے مبینہ ٹوئٹ کا ازخود نوٹس لیا تھا۔
سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے اور چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 22 جولائی کو سماعت کرے گا۔
اٹارنی جنرل، صحافی مطیع اللہ جان اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔