18 جولائی ، 2020
عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد دونوں گھر میں ہی قرنطینہ تھیں۔
اب کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا کو ممبئی کے نانا وتی اسپتال کے آئسولیشن روم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایشوریا کے شوہر ابھیشک اور سسر امیتابھ بچن پہلے ہی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ممبئی کے نانا وتی اسپتال میں داخل ہیں۔
امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔