ملک میں کورونا سے مزید 30 ہلاکتیں، 1444 نئے کیسز بھی رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 5544 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 262816 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے 30 مزید افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5544 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 262816  تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2067، سندھ میں 1974اور خیبر پختونخوا میں 1130 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 39افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1699101
صحتیاب مریض: 
198509 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)


آج کے کیسز کی صورت حال

ملک بھر سے آج کورونا کے مزید 1444 کیسز اور 30 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 880 کیسز اور 22 اموات، پنجاب سے 442کیسز 8 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 50 کیسز، بلوچستان سے 19 کیسز، گلگت سے 21 کیسز اور آزاد کشمیر سے 32 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 442 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 89465 اور ہلاکتیں 2067 ہو چکی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 65009 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 50 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14504 اور ہلاکتیں 157 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11708 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہین۔ جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1796 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 39 ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1409 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 32کیسز سامنے آئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1840افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے1094 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 880 نئے کیسز اور 22 ہلاکتیں ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔

سندھ میں کورونا کیسز کی کل تعداد 112118 ہے جب کہ اب تک 1974 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 91383 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان آج مزید 19 کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں اب تک 11424 کیسز اور 131 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 8399 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 1130 جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 31669 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اب تک صوبے میں 22873 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورت حال