دنیا
Time 19 جولائی ، 2020

امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے انتخابات میں برتری کے امکان بڑھ گئے

امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر نائب صدارتی امیدوار کے چناؤ کے لیے دباو بڑھ گیا۔

خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اس وقت امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وبا کے پھیلاؤ، معاشی گراوٹ اور نسلی امتیاز کا قصور وار سمجھتے ہیں اور یہ صورتحال امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو برتری دلاسکتی ہے۔

جو بائیڈن کو اگست کے آغاز تک نائب صدر کے لیے ایسی خاتون امیدوار کا انتخاب کرنا ہے جو انہیں صدارتی انتخاب میں برتری دلا سکے۔

سینیٹ کے سابق اکثریتی لیڈر ہیری ریڈ کا کہنا ہے کہ نائب صدر کے امیدوار کی فہرست اگرچہ شارٹ لسٹ کر لی گئی ہے مگر یہ اب بھی کافی لمبی ہے۔

زیر غور ناموں میں سینیٹر کملا ہیرس، ایلزبتھ وارن اور ٹیمی ڈک ورتھ شامل ہیں۔

مزید خبریں :