دنیا
Time 19 جولائی ، 2020

ترک صدر طیب اردوان کا آیا صوفیہ کا دورہ، مسجد کی تیاریوں کا جائزہ

آیا صوفیہ مسجد میں 24 جولائی بروز جمعہ سے باقاعدہ پنج وقتہ نماز ادا کی جائے گی— فوٹو: ترک صدر ٹوئٹر اکاؤنٹ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کے حامل آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد آج دورہ کیا۔

رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کا اچانک دورہ کیا اور مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

24 جولائی کو جمعے کی نماز ترک صدر بھی آیا صوفیہ میں ادا کریں گے— فوٹو: ترک صدر ٹوئٹر اکاؤنٹ

اس دوران حکام نے انہیں بریفنگ بھی دی اور ترک صدر نے آیا صوفیہ میں تصاویر بھی بنوائیں۔

آیا صوفیہ مسجد میں 24 جولائی بروز جمعہ سے باقاعدہ پنج وقتہ نماز ادا کی جائے گی جب کہ جمعے کی نماز ترک صدر بھی آیا صوفیہ میں ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ترکی کی اعلیٰ عدلیہ کونسل آف اسٹیٹ نے یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل 1500 سال پرانی عمارت کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد آیا صوفیا کی میوزیم کی حیثیت ختم ہوگئی ہے اور اس کا کنٹرول ترکی کے محکمہ مذہبی امور نے سنبھال لیا ہے۔

مزید خبریں :