Time 20 جولائی ، 2020
پاکستان

اسلام آباد کے شہری اب گھر بیٹھے گاڑی کی رجسٹریشن کروائیں

کورونا وائرس نے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کیا تو اسلام آباد ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے اس کا حل بھی نکال لیا۔

کورونا وائرس نے انسان کو گھروں میں مقید کردیا ہے اور ایسے میں ایکسائز دفتر جاکر گاڑی کی رجسٹریشن کروانے کا مرحلہ آسان نا تھا لیکن اسلام آباد ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے مسئلے کا حل نکال لیا ہے اور اب ٹیم آپ کے گھر آکر گاڑیوں کے نمبر لگادے گی۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی باقی فیسوں کی آن لائن ادائیگی بھی جلد ممکن ہو جائے گی، اصلاحات سے ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ریونیو کی ریکارڈ کلیشن بھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے جو دوسرے صوبوں کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔

مزید خبریں :