ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 38 ہلاکتیں، 1164 نئے کیسز رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 5669 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 266955 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 38 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5669 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 266955 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2090، سندھ میں 2041 اور خیبر پختونخوا میں 1153 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 160 ، بلوچستان میں 135 ، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1758551
صحتیاب مریض: 
208030 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 1164 کیسز اور 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 551 کیسز اور 22 اموات، پنجاب سے 253 کیسز 7 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 280 کیسز اور 6 اموات، بلوچستان سے 28 کیسز اور 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 26 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 19 کیسز اور آزاد کشمیر 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 253  کیسز اور 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 90444 اور ہلاکتیں 2090ہو چکی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 66021 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 26 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14625اور ہلاکتیں 159 ہو گئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11917 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 19کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1868ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 43 ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1481 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1922 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1254 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں کورونا کے باعث مزید 22 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2041 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 551 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 114104 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 94297 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں منگل کو کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 135 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28  افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11469 ہوگئی۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 9381 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں منگل کو کورونا وائرس کے باعث مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1153 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مزید 280 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 32523 تک جا پہنچی ہے۔

اب تک صوبے میں 25582 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورت حال