21 جولائی ، 2020
ویسے تو بہت سے لوگ چھوٹے چھوٹے لال بیگوں سے ہی خوفزدہ ہوجاتے ہیں لیکن اگر 14 ٹانگوں والا 20 انچ لمبا لال بیگ کسی کے سامنے آجائے تو وہ شاید خوف کے مارے ہی بے ہوش ہوجائے۔
اب تک اتنے بڑے لال بیگ صرف کسی فلم کی کہانی سمجھے جاتے تھے مگر سنگاپور کے محققین کو بحر ہند سے ایک ایسا سمندری لال بیگ ملا ہے جس کی 14 ٹانگیں ہیں اور اس کا سائز 20 انچ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے محققین ایک بحری سروے پر تھے اور اس دوران انہیں انڈین اوشن یعنی بحر ہند کی گہرائی سے اب تک کا سب سے بڑا لال بیگ ملا ہے۔
سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کی ٹیم نے گہرے سمندر سے 12 ہزار کے قریب سمندری حیاتیات جمع کیں جس میں حیرت انگیز 14 ٹانگوں اور 20 انچ کا لال بیگ بھی شامل ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ بالکل نئی قسم کا لال بیگ ہے جسے بیتھی نومس رکساسا (Bathynomus raksasa) کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک عام لال بیگ کی 6 انتہائی نازک ٹانگیں ہوتی ہیں لیکن ملنے والا اس لال بیگ کی ٹانگیں موٹی اور زہریلی ہیں۔