22 جولائی ، 2020
پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہید طالب علم کے والد فضل خان ایڈووکیٹ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔
آرمی پبلک اسکول کے شہید طالب علم کے والد فضل خان ایڈووکیٹ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فضل خان ایڈووکیٹ نے ایف آئی درج کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے قتل کے ارادے سے ان کی گاڑی پر پستول سے فائرنگ کی تاہم وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔