Time 23 جولائی ، 2020
پاکستان

کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کیلئے پرعزم ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

 بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کوتیسری قونصلر رسائی سےمتعلق پاکستان کی پیشکش پر بھارت سے تاحال جواب نہیں ملا: ترجمان دفتر خارجہ. فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجما ن کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کوتیسری قونصلر رسائی سےمتعلق پاکستان کی پیشکش پر بھارت سے تاحال جواب نہیں ملا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے اورسرچ آپریشن جاری ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پرمسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان بھارت سے کہتا آ رہا ہے کہ یو این مبصر گروپ کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ روز انٹرنیشنل میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بنگلادیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون کیا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

مزید خبریں :