پاکستان
Time 24 جولائی ، 2020

حکومت آج نیب قانون میں تبدیلی کا مجوزہ مسودہ اپوزیشن کو پیش کرے گی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں تبدیلی کے لیے حکومت اور اپوزیشن مل بیٹھ گئے جب کہ حکومت آج نیب کا مجوزہ مسودہ اپوزیشن کو پیش کرے گی۔

پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی امور کے چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیب قانون پر حکومت کا اپنا اور اپوزیشن کا اپنا نکتہ نظر ہے، اجلاس میں اپوزیشن سے مل بیٹھ کر قانونی امور پر گفتگو کی اور ان کا نکتہ نظرجان کرآگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ بلز پر بھی بات کی جائے گی، کوشش ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گِرے لسٹ سے نکالیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پاچکی ہے اور اس سلسلے میں پیر کو 5 بجے پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوگا۔

مزید خبریں :