Time 24 جولائی ، 2020
پاکستان

ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر لیڈی کانسٹیبل ملازمت سے فارغ

لاہور میں لیڈی کانسٹیبل کی ٹاک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے پر اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

 پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کا مشغلہ گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا تھا لیکن کانسٹیبل کی  ویڈیوز وائرل ہوئیں تو افسران غصے میں آ گئے جس کے بعد ڈی ایس پی عہدے کے افسر نے انکوائری کی اور الزام درست ثابت ہونے پر فوری خاتو کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

برطرفی کے بعد لیڈی کانستیبل وفا توقیر بھی غصے میں آگئیں اور الزام لگایا کہ محکمے نے ان پر ظلم کا پہاڑ توڑا ہے، ویڈیو زبنانے کا شوق ضرور ہے لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز 8 ماہ قبل ٹریننگ کے دنوں میں بنائی تھیں، کس نے لیک کیں یا کرائیں! معلوم نہیں۔

مزید خبریں :