Time 24 جولائی ، 2020
پاکستان

میگا منی لانڈرنگ: زردار ی اور فریال تالپور پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر

میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔

احتساب عدالت نمبر دو کے جج اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم کی کارروائی 29 جولائی تک مؤخر کر دی گئی۔

ملزم عبدالغنی مجید اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ایک ملزم کی پلی بارگین رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :