24 جولائی ، 2020
عید قرباں قریب آتے ہی ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں رونقیں بڑھنےلگیں۔
سرگودھا کی مویشی منڈی میں بھی وائٹ کنگ نامی جوڑی کی دھوم ہے جن میں سے ہر ایک کا وزن 20 من بتایا جارہا ہے۔
مالک کا کہنا ہے کہ 20 من وزنی ان بیلوں کی قیمت 40 لاکھ روپے لگائی ہے، یہ بیل شہد اور دودھ سے ناشتہ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ گوجرانوالا کا پانچ من وزنی بھولو پہلوان دُنبہ بھی خوب نخرے دکھاتا ہے۔