Time 25 جولائی ، 2020
پاکستان

فضل الرحمان کے بھائی کی ڈی سی سینٹرل تعیناتی پر ایم کیو ایم پاکستان کو تحفظات

ایم کیو ایم پاکستان نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے ضیاء الرحمان کی تعیناتی پر وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپیوٹیشن پر سندھ حکومت میں تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ضیاء الرحمان کی تعیناتی سپریم کورٹ احکامات کی توہین ہے۔

خط میں لکھاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ فی الفور ڈی سی سینٹرل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لیں، ایم کیو ایم پاکستان پہلے ہی جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر تمام قانونی فورمز پر آواز اٹھا رہی ہے۔

مزید خبریں :