25 جولائی ، 2020
گجرات: ڈسٹرکٹ جیل میں عمرقید کاٹنے والے 101 سالہ قیدی مہدی خان نے رہائی کی اپیل کردی۔
مہدی خان نے جیل سپرنٹنڈنٹ، پنجاب جیل خانہ جات کے انسپکٹر جنرل مرزا شاہ سلیم بیگ اور پنجاب حکومت سے فوری رہائی کی اپیل کی ہے۔
قیدی مہدی خان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ان کی بینائی ختم ہوگئی ہے اور ٹھیک طرح سے چلنے سے بھی قاصر ہیں جس کے باعث معمولات زندگی کے لیے انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ مہدی خان کو 2006 میں قتل کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی، بعد ازاں 2009 میں ٹرائل کورٹ نے انہیں بری کیا تھا لیکن مخالف فریق نے فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
مہدی خان کو 2019 میں لاہور ہائی کورٹ نے اس وقت عمر قید کی سز سنائی تھی جب وہ اپنی زندگی کے 100 سال مکمل کرچکے تھے۔