دنیا
Time 26 جولائی ، 2020

شمالی کوریا میں کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس، لاک ڈاؤن نافذ

فوٹو: فائل

شمالی کوریا میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک شخص غیر قانونی طور پر  جنوبی کوریا سے شمالی کوریا میں داخل ہوا جس کے بارے میں یہ شبہ ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہے۔

شمالی کوریا میں جیسے ہی کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آیا تو  ملک کے سرحدی شہر کائی سونگ میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

دوسری جانب امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ 68 ہزار  212 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ کورونا وائرس سے 1 ہزار 67 افراد کی اموات ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکامیں تین سے چار ہفتوں میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ادھر چین میں بھی کورونا وائرس کے 46 نئے کیس سامنے آ گئے ہیں۔

علاوہ ازیں برازیل میں کورونا وائرس کے یومیہ 51 ہزار کیس اور 1211 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں نئے سال کا تہوار منسوخ کردیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں کورونا وائرس سے پہلی مرتبہ یومیہ 10 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :