پاکستان
Time 26 جولائی ، 2020

حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ کا بڑا تعمیراتی منصوبہ شروع کر دیا

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ نیا پاکستان ہاؤسنگ کا بڑا تعمیراتی منصوبہ حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا جس سے معیشت کا پہیہ تیز گھومے گا۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ اس منصوبے سے عوام کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوسکے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے لیے تعمیراتی شعبے کو مختلف مراعات کے ذریعےسہولتیں دی گئی ہیں تاکہ معیشت کا پہیہ تیز گھومے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

مزید خبریں :