کاروبار
Time 27 جولائی ، 2020

گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کیلئے تجارتی ترسیل کا آغاز

گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی۔

 پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی پہلی کھیپ بذریعہ سڑک گوادر بندرگاہ سے افغانستان روانہ کر دی گئی ہے۔

پورٹ حکام کے مطابق بحری جہاز متحدہ عرب امارات کی دبئی بندرگاہ سے افغانستان کے لیے تجارتی سامان لے کر گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا، بندرگاہ آمد پر چینی کمپنی اور  پاکستانی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

دو سے زائد کنٹینرز میں لائی گئی کھاد کو کسٹم کلیئرنس کے بعد گوادر سے سڑک کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا۔

مزید خبریں :