پاکستان
Time 29 جولائی ، 2020

پنجاب: لاک ڈاؤن میں مستثنیٰ قرار دیے جانیوالے کاروباروں کیلئے نوٹیفکیشن جاری

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ پر لاک ڈاؤن کے دوران  درزیوں، ڈرائی کلینرز، فرٹیلائزر اورایکسچینج کمپنیز  کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

سیکرٹری صحت پنجاب محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق عید کے موقع پر ایکسچینج کمپنیوں کو استثنیٰ ملنے سے بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقوم حاصل کرنے میں دشواری نہیں ہوگی۔

فصلوں پر بروقت زرعی ادویات کے استعمال کے پیش نظر فرٹیلائزر کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں کھلے رکھے جانے والے تمام کاروبار حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا رہیں گے۔

احتیاطی تدابیر کے باعث صوبے میں کوروناکیسز کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

مزید خبریں :