Time 30 جولائی ، 2020
پاکستان

اسلام آباد : چڑیا گھر انتطامیہ کی غفلت کے باعث ببر شیر اور شیرنی ہلاک

اسلام آباد: کے مرغزار چڑیا گھر میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ببر شیر اور شیرنی ہلاک ہو گئے۔

جیو نیوز کو موصول ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر کو کچھار سےنکالتے وقت عملے کی جانب سے بدانتظامی کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملے نے کچھار میں آگ لگائی، ڈنڈوں سے ڈرانے پرشیربوکھلا گیا۔

ذرائع کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ کی غفلت کے باعث شیرنی ہلاک ہو گئی جب کہ ببر شیر زخمی ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شیر کو مرغزار چڑیا گھر سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ دوران منتقلی ببر شیر بھی ہلاک ہو گیا۔

ذراءع کے مطابق پہلےبھی جانوروں کی منتقلی کےدوران ہرن ، کئی جانوراورپرندے زخمی ہوئے جب کہ جانوروں کی منتقلی کےدوران 3 نیل گائے، ایک شترمرغ بھی ہلاک ہوچکا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ ہاتھی کا ون کی کمبوڈیا منتقلی کے لیے دستاویزات تیارکرلیےگئے ہیں۔

مزید خبریں :