Time 31 جولائی ، 2020
دنیا

برازیل کے صدر کے بعد خاتون اول بھی کورونا وائرس کا شکار

برازیلین صدر بلسونارو کے بعد خاتون اول بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیلی صدربلسوناروکی 38 برس کی اہلیہ مشعل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

گزشتہ دنوں برازیلی صدر بلسونارو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ چند روز پہلے ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس کی صورتحال 

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 91 ہزار سے زائد ہے۔

مزید خبریں :