31 جولائی ، 2020
بھارت سے تعلق رکھنے والے عارف شاہ رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بے حد خوش تھے اور انہوں نے اپنی اہلیہ اور صاحبزادے کے ساتھ حج کرنے کے لیے کئی سالوں سے رقم جوڑ رکھی تھی۔
لیکن وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے جب حکام نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تو انہوں نے اور ان کی فیملی نے حج کا ارادہ ترک کرتے ہوئے ان پیسوں سے غریبوں کی مدد کرنے کا ارادہ کیا۔
عارف شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اس سال مکہ اور مدینہ جانا چاہتے تھے لیکن اس دوران کورونا وائرس آگیا اور ہمیں لگا کہ اللہ کو یہ منظور نہیں کہ ہم اس سال تشریف لائیں تو ہم نے اس رقم کو کسی نیک کام میں استعمال کرنے کا سوچا۔
انہوں نے بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار بے روزگار اور غریب اور نادار افراد کی مدد کرنے کے لیے راشن بیگز بنا کر تقسیم کیے۔
عارف شاہ اور ان کے بیٹے نے غریبوں کی مدد کے لیے راشن اور ضروری اشیاء کے پیکٹس بنا کر تقسیم کیے تاکہ یہ لوگ بھی دو وقت کا کھانا کھا سکیں۔
خیال رہےکہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وئرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہے۔