شوبز ستاروں کی مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد، سادگی سے عید منانے کا بھی مشورہ

فوٹو: فائل

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جانب سے مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ وبا کے دوران احتیاط برتنے کا بھی کہا گیا ہے۔

 اس سال کی عید ہر سال کی طرح نہیں بلکہ پہلے سے مختلف ہے کیونکہ رواں سال عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا ہی متاثر ہوئی ہے۔

وبا کے دوران عید الاضحیٰ منانے کے لیے حکومت کی جانب سے عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عید منائیں۔

 شوبز شخصیات کی جانب سے بھی رواں سال عید الاضحیٰ پر عوام کو احتیاط برتنے اور ایس و پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ مبارکباد دی جارہی ہے۔

اداکار ہمائیوں سعید کی جانب سے عوام کو سادگی سے عید منانے کا پیغام دیا گیا۔

گلوکار شہزاد رائے نے بھی لوگوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ احتیاط برنے کی ہدایت کی ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنے پرستاروں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

اداکارہ عائزہ خان نے بھی مداحوں کو عید مبارک کا پیغام دیا۔

اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اداکارہ ماورا حسین نے بھی اپنے چاہنے والوں اور  تمام مسلمانوں کوعید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کے ساتھ محبت بانٹنے کا پیغام دیا۔

حمزہ علی عباسی نے بھی اپنے مداحوں کو عیدالاضحیٰ اور حج کی مبارکباد دی۔

مزید خبریں :