حکمران اپنی انا چھوڑ کر عوام کو متحد کرنے کی کوشش کریں: بلاول

وقت آگیا ہے حکومت کاجعلی احتسابی ڈرامہ بےنقاب کیا جائے: چیئرمین پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل 

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے بلاول بھٹو زرادری نے کہا ہےعیدالاضحیٰ کےپرمسرت موقعہ پرحکمران اپنی پھولی ہوئی اناکوچھوڑکرعوام کوحقیقی قصدکےلیےمتحدکرنےکی کوشش کر یں۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھرمیں بسنے والے مسلمانوں کو عیدالضحی کی مبارکباد دیتا ہوں،آج ہرمسلمان کواپنی اناکوقربان کرنےکاعزم کرناہوگا،انا کی قربانی کےساتھ ایک عظیم مقصدکےلیےاتحاد کےساتھ کام کرناہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام عید سادگی کےساتھ منائیں، معاشرتی دوری اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکمران کرپشن بند کرنے آئے تھے لیکن انہوں نے پنشن بندکر دی ہے، سرکاری ملازمین اور مزدوروں سےمعاشی ناانصافی پرخاموش نہیں رہیں گے، تبدیلی کےنام پرسب سےزیادہ معاشی زیادتی پنجاب کےعوام سےہوئی، پنجاب کے فنڈز ہڑپ کرلیے گئے اور گونگا وزیراعلیٰ خاموش ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے حکومت کاجعلی احتسابی ڈرامہ بےنقاب کیا جائے،کرپشن الزامات کے باوجود بزدار اور دیگر وزراء کے خلاف نیب کارروائی نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نےکردار ادا نہ کیا تو مہنگائی سے ستائےعوام زیادہ انتظار نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :