دنیا
Time 01 اگست ، 2020

لیبیا کے معاملے پر ترکی اور متحدہ عرب امارات آمنے سامنے آگئے

لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان پر متحدہ عرب امارات نے ترکی کو عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہنے کا کہہ دیا— فوٹو: فائل

لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان پر متحدہ عرب امارات نے ترکی کو عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہنے کا کہہ دیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سلطنت عثمانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اب اس دور کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا رویہ ماضی کا حصہ ہے ریاستوں کے درمیان تعلقات دھمکیوں کی بنیاد پر نہیں بنا کرتے۔

خیال رہے کہ  ترکی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے لیبیا میں خلیفہ حفتر کی حکومت کی حمایت کرنے پر تنقید کی تھی۔

ترکی لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے حق میں ہے۔

مزید خبریں :