کراچی: 7 سال کا مغوی بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش کورنگی ندی سے برآمد

کراچی: بلال کالونی سے 20 روز قبل اغوا کیے جانے والے بچے کی لاش کی باقیات کورنگی ندی سے مل گئیں۔

 پولیس کے مطابق بچے کے اغوا کے الزام میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کورنگی ندی سے بچے کی لاش کی باقیات برآمد کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  7 سال کے بچے کو 20 روز قبل بلال کالونی سے اغوا کیا گیا تھا، گرفتار ملزم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ بچے کو اس نے اور اس کے اظہر نامی دوست نے اغوا کیا تھا جس کے بعد وہ بچے کو کورنگی ندی لے گئے جہاں اظہر نے بچے کے ساتھ زیادتی کی اور گلا دبا کر قتل کرکے لاش کورنگی ندی میں پھینک دی۔

بچے کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج ہے جب کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے بچے کی لاش کی شناخت کے لیے باقیات سے ڈی این اے کے لیے سیمپل بھیجا جائے گا۔

مزید خبریں :