کراچی: راستہ نہ دینے پر معمولی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل، ایک شخص ہلاک

کراچی:گلشن اقبال ضیاء کالونی میں راستہ نہ دینے پر جھگڑے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال  ضیاء کالونی گلی نمبر 6 میں راستہ نہ دینے پر جھگڑا ہوا،  سونا نامی شہری اپنے بیٹے کے ساتھ گاڑی پر جا رہا تھا  کہ سامنے رکشہ اور موٹر سائیکلیں آنے پر لوگوں کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی پر آگئی۔

اس دوران گاڑی چلانے والا سونا نامی شہری ہلاک ہو گیا، پولیس نے جھگڑے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید خبریں :