Geo News
Geo News

Time 02 اگست ، 2020
پاکستان

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 10کلومیٹر اور مرکز ژوب سے 52 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ضلع ژوب میں گزشتہ روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔