عثمان بزدار لاہور میں بارش کا پانی جمع ہونے پر برہم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بارش کا پانی نکالنے کے لیے پیشگی اقدامات نہ کرنے پر رپورٹ طلب کرلی اور واسا حکام کو فوری نکاسی کا بھی حکم دیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بارش کا پانی کھڑا ہونے سے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، متعلقہ حکام کی بے خبری افسوسناک ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے عید کے دوسرے روز بھی صفائی آپریشن مؤثر انداز سے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی آپریشن پر مامور گاڑیاں گلیوں ،سڑکوں اور محلوں کا گشت کریں، شہروں کی صفائی کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور  کہیں سے شکایت آئی تو عملے کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی،ماحول کو صاف ستھرا رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :