Geo News
Geo News

Time 02 اگست ، 2020
پاکستان

مخالفین نے عید کے دوسرے روز باپ بیٹے کو قتل کردیا

فوٹو: فائل

شیخوپورہ: کالاخطائی روڈ پر مخالفین نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا یہ واقعہ عید کی دوسری صبح پیش آیا جہاں شیخوپورہ کے علاقے کالا خطائی روڈ پر گول پنڈ کےقریب مخالفین نے اراضی کے تنازع پر فائرنگ کر دی جس سے طارق اور اس کا بیٹا مصطفیٰ ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے بجھوا کر مقدمہ درج کرلیا اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔