ڈی جی خان: 7 سالہ بچی پر تشدد کرنے والا ملزم کلیم اللہ گرفتار

ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کرنے والے ملزم کلیم اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق قصبہ سمینا میں بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے متاثرہ لڑکی کے ورثا سے رابطہ کیا اور لڑکی کو امداد کے لیے اسپتال پہنچایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا ہے، متاثرہ بچی کلیم اللہ نامی شخص کے گھر ملازمت کرتی تھی، ملزم نے بچی پر لوہے کے راڈ اور ڈنڈے سے تشدد کیا تاہم تشدد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کے مطابق  بچی پر تشدد کیس کے ملزم کلیم اللہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے گھر والوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

مزید خبریں :