الائشیں تاخیر سے اٹھانے پر مقامی افراد کا بلدیہ کے ملازمین پر تشدد

گوجرانوالا کے علاقے وزیرآباد میں آلائشیں تاخیر سے اٹھانے پر مقامی افراد نے بلدیہ کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈا لا۔

ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے بلدیہ کے ملازمین کو الائشیں تاخیر سے اٹھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا، 4 ملازمین زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق وزیرآباد میں بلدیہ ملازمین آلائشیں اٹھا رہے تھے کہ 20 کے قریب نوجوانوں نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔