حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد—فوٹو انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے سنائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ’اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ میرا بیٹا اللّہ کا شکر گزار بندہ، ایک اچھا، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللّہ اس کی زندگی اور آخرت میں برکت عطا کرے۔‘

اپنے پیغام کے آخر میں حمزہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ’محبت کی سب سے خالص شکل‘ لکھا۔

آخر میں نیمل خاور نے بچے کی تاریخ پیدائش بھی لکھی جس سے معلوم ہوا کے ان کے بیٹے کی پیدائش گزشتہ ماہ 30 جولائی کو ہوئی تھی۔

View this post on Instagram

The most pure form of love ️ 30/07/2020

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد  ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :