04 اگست ، 2020
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کے حوالےسے ہونے والی قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ نا اہل حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے، اب مگر مچھ کے آنسو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔