04 اگست ، 2020
بھارت کے انویسٹی گیٹیو جرنلسٹ یاتش یادیو نے اپنی کتاب میں لکھا ہےکہ افغانستان میں بھارت نے تین وار لارڈز کی خدمات حاصل کی تھیں جن ایک احمد شاہ مسعود شامل تھے۔
بھارتی صحافی یاتش یادیو نے" را: ا ے ہزٹری آف انڈیاز کوورٹ آپریشنز" کے عنوان سے لکھی گئی کتاب میں احمد شاہ مسعود دیگر دونوں افراد کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں تاہم انہوں نے لکھا ہے کہ دیگر دو وارلارڈز اب بھی افغانستان میں کام کررہے ہیں۔
کتاب میں کہا گیا ہے کہ سویت یونین کے خلاف جنگ میں افغان فورس بد دلی کا شکار ہوئی اور کئی دھڑوں میں بٹ گئی۔
کتاب میں کہا گیا ہے امریکی ایجنسی ’’سی آئی اے‘‘ اور پاکستان کے مضبوط تعلقات کی وجہ سے بھارت کو افغانستان میں کردار ادا کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔