04 اگست ، 2020
آپ نے زیر زمین اسٹیشن یا ٹرین کے سفر کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایسی بلڈنگ کے بارے میں بتانے والے ہیں جس نے اپنے اندر ہائی وے کو سمویا ہوا ہے۔
یہ بلڈنگ جاپان کے شہر اوساکا میں واقع ہے جس کا نام گیٹ ٹاور ہے اور یہ اوساکا کی بلند عمارتوں میں سے ایک ہے۔
اس بلڈنگ کی ایک خاص بات ہے جو اسے دنیا میں منفرد بناتی ہے اور وہ یہ ہے کہ بلڈنگ کے اندر سے ایک مکمل آپریشنل ہائی وے گزرتی ہے جس سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں نکلتی ہیں۔
بلڈنگ کی اسی خصوصی کی وجہ سے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، عمارت کی 16 منزلیں ہیں جس کے اندر سے گزرنے والی ٹریفک عمارت میں موجود لوگوں اور ان کے کام کو کسی طرح متاثر نہیں کرتی۔
بلڈنگ کے اطراف میں برقی سیڑیاں بھی موجود ہیں جب کہ ٹریفک کی روانی سے بلڈنگ میں کسی قسم کا شور اور ارتعاش بھی پیدا نہیں ہوتا جو اسے مزید منفرد بناتا ہے۔