Time 05 اگست ، 2020
پاکستان

پنجاب میں انڈسٹریز اور فیکٹریوں کو پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت مل گئی

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر صنعتوں کے اوقات کار بڑھادیے گئے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے صنعتوں کے اوقات کار بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام انڈسٹریاں اورفیکٹریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرسکیں گی  اور تعمیرات سے متعلقہ تمام شعبہ جات اور کاروبار بھی پورے ہفتہ کام کریں گے۔

سیکرٹری ہیلتھ محمد عثمان نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لہٰذا  حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے والے کاروبار فوراً بند کر دیے جائیں گے۔

سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر آج سے ہوگا البتہ حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی گئی گزشتہ پابندیاں اسی طرح نافذ عمل رہیں گی۔

مزید خبریں :