دنیا
Time 05 اگست ، 2020

کشمیر کی حیثیت میں کوئی بھی یکطرفہ تبدیلی غیر قانونی ہے، چین

چین کا کہنا ہے کہ کشمیر کی حیثیت میں کوئی بھی یکطرفہ تبدیلی غیر قانونی اور غیر مؤثر ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرکے معاملے میں چین کا مؤقف واضح اور اپنی جگہ برقرار ہے، مسئلہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا مسئلہ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  چین کشمیر کے علاقے کی صورت حال کا بغور جائزہ لیتا ہے، بھارت کا جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا آرٹیکل 370 ختم کرنا غیرقانونی ہے۔

چینی وزارت خارجہ  کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کےتحت معاہدہ موجود ہے، مسئلہ کشمیر فریقین کے درمیان بات چیت اور پرامن طریقےسے حل ہوناچاہیے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت پڑوسی ہیں ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوسکتے۔

مزید خبریں :