سیشن جج لاہور سمیت 9 سیشن ججز کے تبادلے

فوٹو فائل—

سیشن جج لاہور سمیت 9 سیشن ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کو سیشن جج ساہیوال،  سیشن جج ننکانہ صاحب محمد اعظم سرویا سیشن جج لاہور، سیشن جج ہیومن ریسورس ڈسٹرکٹ جوڈیشری سردار طاہر صابر سیشن جج سرگودھا اور   محمد جاوید الحسن چشتی کو سیشن جج ہیومن ریسورس ڈسٹرکٹ جوڈیشری تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سیشن جج منظر علی گل کی بطور سیشن جج ننکانہ صاحب، سیشن جج سہیل اکرام بطور سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ جب کہ  سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ اورنگزیب کی بطور سیشن جج چکوال تعیناتی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سیشن جج پاکپتن تنویر احمد شیخ کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ رائے محمد ایوب خان کو سرگودھا سے پاکپتن ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :