Geo News
Geo News

Time 06 اگست ، 2020
دنیا

لڑکی کو شادی کی پیشکش کیلئے سرپرائز مہنگا پڑگیا

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لڑکے اکثر لڑکیوں کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے انوکھے انوکھے سرپراز دیتے ہیں تاکہ وہ انہیں خوش کر سکیں لیکن حال ہی میں ایک لڑکے کو ایسا سرپرائز  مہنگا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں جنوبی یارک شائر کے علاقے میں ایک لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کے لیے سرپرائز دینا چاہتا تھا اور اس کے لیے اس نے ایک کمرے کو لائٹیں، غباروں اور موم بتیوں سجایا اور اس کے بعد وہ اپنی گرل فرینڈ کو لینے اس کے آفس چلا گیا۔

جیسے ہی لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو گھر لے کر آیا تو اس کے فلیٹ میں موم بتی کی وجہ سے آگ سے بھڑک اٹھی۔

فائر فائٹرز نے اگرچہ اس آگ پر چند گھنٹوں میں قابو پا لیا مگر اس دوران فلیٹ مکمل طور پر جل گیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

مزید خبریں :