Time 06 اگست ، 2020
پاکستان

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نیب میں طلب

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو طلب کرلیا۔

نیب لاہور نے مریم نواز کو  پراپرٹی الاٹمنٹ کیس میں 11 اگست کو طلب کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مریم نواز پر 2013 میں رائے ونڈ میں 200 ایکڑ سرکاری زمین الاٹ کرانے کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ اراضی سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے دور میں ٹرانسفر کی گئی۔

مزید خبریں :