06 اگست ، 2020
ملک میں سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی اور فی تولہ سونا 1 لاکھ 29 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 29 ہزار 500 روپے پر پہنچ چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونا 685 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 11ہزار 25 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی 9 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 50 ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔