ڈپٹی ڈائریکٹر واسا کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، اہلیہ بھی لاپتہ

لاہور میں واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو کی پراسرار موت کی وجہ کا علم نہ ہوسکا جب کہ ان کی اہلیہ بھی لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ واسا کے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حفیظ آج اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہد حفیظ کی اہلیہ گھر سے لاپتہ ہیں، اور ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑا لگ رہا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی نے بھابھی اور نامعلوم شخص کے خلاف درخواست دی ہے جس میں ان دونوں پر بھائی کے قتل کا الزام عائدکیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شاہد حفیظ کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے اور لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ ان کی اہلیہ کی تلاش بھی کی جارہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔

مزید خبریں :