پھل فروشوں، میڈیکل اسٹورز میں بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں پھل فروشوں، میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز میں بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ابوزر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پرعبوری تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں صوبے بھر میں پھل فروشوں، میڈیکل اسٹور اور فارمیسیز میں بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ہائیکورٹ نے محکمہ تحفظ ماحول کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے محکمہ تحفظ ماحول سے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں پلاسٹک بیگز کےغلط استعمال پررپورٹ طلب کرلی ہے۔ کیس کی مزید سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔

مزید خبریں :