ملک میں کورونا سے مزید 15 ہلاکتیں، 571 نئے کیسز بھی رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 6094 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 284503 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6094 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 284503 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2169، سندھ میں 2272 اور خیبر پختونخوا میں 1231 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 58 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2103699
صحتیاب مریض: 
260248 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)


آج کے کیسز کی صورت حال

ملک بھر سے کورونا کے مزید 571 کیسز اور 15 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں جن میں سندھ سے 10 ہلاکتیں اور 303 کیسز، پنجاب سے 3 ہلاکتیں اور 137 کیسز اور خیبر پختونخوا سے ایک ہلاکت اور 57 کیسز  جب کہ بلوچستان سے ایک ہلاکت اور22 کیسز سامنے آئے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے 27 کیسز، گلگت بلتستان سے 20 کیسز اور آزاد کشمیر سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1231 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 34692 ہوگئی۔

کے پی میں اب تک 31612 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 137 کیسز اور 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94360 اور ہلاکتیں 2169 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 86266 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 27 کیسز سامنے آئی ہے جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15241 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 171 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12914 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 20کیسز سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2321 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1902 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2134 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 58 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک 1883مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں کورونا کے باعث مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2272 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 303 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ 23 ہزار 849 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک 115741 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

اتوار کو بلوچستان میں کورونا سے مزید ایک اور شخص جان کی بازی ہارگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 138 ہوگئی۔ 

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 11906 تک جاپہنچی ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10372 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورتحال