بجلی کی صورتحال پر اجلاس: گورنر سندھ کا حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر اظہار برہمی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کی کارکردگی پر برہمی کا  اظہار  کیا ہے۔ 

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیرصدارت حیسکو اور سیپکو سے بجلی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بجلی کی صورتحال اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ گورنر سندھ نے حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حیسکو اور سیپکو کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے  اور بجلی کی فراہمی سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد وفاقی وزیرتوانائی کے ہمراہ حیسکو اور سیپکو کے تحت اضلاع کا دورہ کروں گا۔

اس دوران وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بجلی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر توانائی عمرایوب اور معاون خصوصی وزیر اعظم شہزاد قاسم نے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں صوبے میں بجلی کی صورتحال، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکردگی، بہتری کے اقدامات، وفاقی حکومت کے اقدامات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :