Time 09 اگست ، 2020
دنیا

پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والے ہندو خاندان کے 11 افراد ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں ایک ہی خاندان کے 11 پاکستانی تارکین وطن گھر میں مردہ پائے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے ضلع جودھ پور کی تحصیل ڈیچو کے لوڈتا گاؤں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان سے نقل مکانی کرکے جانے والے ہندو خاندان کے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں متاثرہ خاندان کا ایک ہی فرد زندہ بچا ہے جو رات گھر میں موجود نہ تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور ان کے جسم پر کسی قسم کے چوٹ یا زخم کے نشان نہیں تاہم جھونپڑی سے کیمیکل کی بدبو آرہی تھی جس کے باعث امکان ہے کہ تمام افراد نے رات میں زہریلی چیز کھاکر خودکشی کی ہے۔

متاثرہ خاندان کھیت میں تعمیر مکان میں رہائش پذیر تھا اور یہ خاندان 8 سال قبل سندھ سے نقل مکانی کرکے بھارت پہنچا تھا جب کہ متاثرہ خاندان کا تعلق بھیل برادری سے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک خاندان کھیتی باڑی کا کام کرتا تھا جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :