ملک میں کورونا سے مزید 13 ہلاکتیں، 513 نئے کیسز رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 6107 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 285016 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6107 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 285016 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2170، سندھ میں 2282 اور خیبر پختونخوا میں 1231 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 57 اور آزاد کشمیر میں 58 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2147584
صحتیاب مریض: 
260764 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز پیر ملک بھر سے کورونا کے مزید 513  کیسز اور 13 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 278 کیسز اور 10 اموات، پنجاب سے 117 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 20 کیسز، گلگت 13 کیسز 2 ہلاکتیں ، خیبر پختونخوا سے 63 کیسز ، بلوچستان میں 15 اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 117 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94477 اور ہلاکتیں 2170 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 86273 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید20 کیسز سامنے آئی ہے جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15261 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 171 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12969افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2141 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 58 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک 1883مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 13کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2334 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1914 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

سندھ

پیر کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2282 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق اتوا کے روز میں مزید 278 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد  124127 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک 115984 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

پیر کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 15 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں کورونا مریضوں کی کل تعداد 11921 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 138 ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10417 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 63 نئے کیسز سامنے آئے۔

صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1231 ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 34755 ہوگئی۔

کے پی میں اب تک 31691 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورتحال